اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنادی۔ سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بجلی سستی ہونے جارہی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ بجلی سستی ہونے جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اس معاملےمیں کم از کم تین چار کمیٹیاں بنا چکے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہر بندہ اس معاملے کو ایک خاص زاوئے سے دیکھ رہا ہے اور مقصد صرف ایک ہے کہ غریب آدمی پر بوجھ کیسے کم کرنا ہے۔
ان کامزید کہنا تھاکہ ملک کے86 فی صد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بجلی کے اضافیہ بوجھ کے لیے خزانے سے 50 ارب نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے ہیں۔
انہوں نے آئی پی پی کے معاملے پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں یا نہیں پر کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔