خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

08:56 PM, 29 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔


  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 اور 29 جولائی کے دوران ضلع مہمند میں 3، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی) خان اور جنوبی وزیرستان میں ایک ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، تنصیبات، شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ضلع مہمند میں کارروائی کے دوران پولیس کانسٹیبل ابرار حسین نے جام شہادت نوش کیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔

مزیدخبریں