اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فچ کی ریٹنگ ہماری کاوشوں کا نتیجہ ہے، معیشت بہتر سمت میں جارہی ہے۔وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فچ کی ریٹنگ ہماری کاوشوں کا نتیجہ ہے، معیشت بہتر سمت میں جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے، مہنگائی بھی کم ہوئی ہے، امید ہے کہ ہماری ریٹنگ مزید بہتر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تینوں ریٹنگ ایجنسیز سے ہمارا رابطہ رہا ہے، ہم یورو بونڈز اور امریکی مارکیٹ کی طرف بھی جائیں گے، امید ہے کہ ہماری ریٹنگ مزید بہتر ہوگی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کی گروتھ ہوگی، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی پالیسی ریٹ دیکھتی ہے، پالیسی ریٹ کم ہونا صنعت کیلئے اچھی خبر ہے، ہم پالیسی ریٹ مزید نیچے آتا دیکھیں گے۔