راولپنڈی: پرتشدد ہجوم نے گوادر میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے ،اس حملے میں ایک سپاہی شہید، افسر سمیت 16 اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع سبی کے رہائشی 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ شہید اور 16 اہلکار ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سویلینز کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پرمبنی پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ نام نہاد بلوچ راجی مچی کے آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے می
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر قانونی پرتشدد مارچ کے لیے ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کے لیے پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے جعلی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔