"  گانا  گنگنا کر یا دھن  بجا کر تلاش  کریں"، ٹک ٹاک پر نیا فیچر متعارف 

بیجنگ:ٹک ٹاک پر نیا فیچر متعارف کرایاگیا ہے۔صارفین  کی  سہولیت کے لیے ساؤنڈ سرچ نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین ٹک ٹاک پر کسی ساؤنڈ یا گانے کو گنگنا کر، دھن بجا کر یا اسے گا کر تلاش کر سکیں گے، اس طرح کا فیچر کچھ دن قبل یوٹیوب میوزک میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ابھی یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے، یہ ٹک ٹاک میں گانے یا ساؤنڈ تلاش کرنے کا ایک اور نیا ذریعہ ہے۔اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں میوزک پر مبنی ٹرینڈز مسلسل بدلتے رہتے ہیں اور نئے ٹول سے صارفین کو وائرل ٹرینڈز کو سمجھنے اور جاننے میں بھی مدد ملے گی۔

کمپنی کے مطابق اس ٹول کو ایپ کے لیے مخصوص ساؤنڈز کی بجائے گانے تلاش کرنے کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ فیچر ایپ کی سرچ بار میں چھپا ہوا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے مائیکرو فون آئیکون پر کلک کرکے ساؤنڈ سرچ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں