وینزویلا کے صدر نکولس مدورو  کی بڑی کامیابی، صدارتی انتخابات میں تیسری بار میدان مارلیا

05:01 PM, 29 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراکس : وینزویلا کے صدر نکولس مدورو  کی بڑی کامیابی، صدارتی انتخابات میں تیسری بار میدان مارلیا۔وینزویلا کےصدر نکولس مدورو تیسری بار صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  متعدد ایگزٹ پولز نے وینزویلا میں اپوزیشن کی جیت کی نشاندہی کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نکولس مدورو نے 51.2 فیصد اور اپوزیشن کے ایڈمنڈو گونزالیز نے 44 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ 
صدرنکولس مدورو کا اپنی کامیابی پر کہنا ہے کہ دوبارہ انتخاب امن و استحکام کی فتح ہے، 24 گھنٹوں میں انتخابی فتح کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کریں گے یہ ایک ناک آؤٹ تھا۔

دوسری جانب، اپوزیشن لیڈرماریا کورینا وینزویلا کے نئےمنتخب صدر ایڈمنڈو گونزالیز ہیں، گونزالیزکی جیت واضح تھی، متعددپولز اور گنتی اپوزیشن کی فتح کا اظہار کرتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز نے 70 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔وینزویلا کی الیکٹورل کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عوام نتائج کا احترام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ چاہتا ہے وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی منصفانہ اور شفاف ہو۔

مزیدخبریں