سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان ،19.5 فی صد پر آگئی   

 سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان ،19.5 فی صد پر آگئی   

کراچی : شرح سود میں سٹیٹ بینک  نے شرح سو د ایک فیصد کم کردی۔ شرح سود  ساڑھے انیس فی صد پر آگئی ہے۔ 

گورنر سٹیٹ بینک  کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک  جمیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کردی ہے۔

خیال رہے کہ جون میں سٹیٹ بینک نے 1.5 فیصد کمی کی تھی جس کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 20.5 فیصد تھی۔
 

 سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فی صد کمی کی ہے۔ ایک فی صد کمی کے ساتھ شرح سود  ساڑھے انیس فی صد پر آگئی ہے۔  شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ 

گورنر سٹیٹ بینک  نے مانیٹری پالیسی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ  مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے اور ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اس لیے مانیٹری پالیسی کے 100 بیسز پوائنٹس میں مزید ایک فیصد کمی کی جارہی ہے جس کے بعد شرح سود کم ہوکر 19.5 کی سطح پر آگئی ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12.60فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو منافع بھیجنے میں مشکلات تھیں، زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے۔