اسلام آباد: اسلام آبادمیں ایکسپریس وے پر گاڑی کےنیچےآکردوافرادکی ہلاکت مقدمےمیں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کومطلوب شانزےملک نامی خاتون کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نےخاتون کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شانزے ملک بااثر شخصیت کی بیٹی ہے۔ شانزے حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی تھی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس ٹیم کسی بھی وقت خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے روانہ ہوسکتی ہے۔گرفتاری عمل میں لانے کے بعد قانونی تقاضوں کےتحت مزید کارروائی ہوگی۔