نانی کو کونسا لفظ برا لگتا تھا؟، ماہرہ خان نے  یاد تازہ کردی 

نانی کو کونسا لفظ برا لگتا تھا؟، ماہرہ خان نے  یاد تازہ کردی 

لاہور:  لالی وڈ کی اداکارہ ماہرہ خان کو   کونسا لفظ برا لگتا تھا ، اداکارہ نے  یاد تازہ کردی ہے۔ لالی وڈ کی اداکارہ نے  انکشاف کیا ہے کہ  ان کی نانی کو ’یار‘ لفظ برا لگتا تھا اور وہ ان کے سامنے مذکورہ لفظ بار بار استعمال کرکے انہیں چڑاتی تھیں۔ ماہرہ خان کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے اس میں انہوں نے نانی کی یادوں کو تازہ کیا ہے۔ تاہم ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پرانی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ نوعمری میں ہر وقت ’یار‘ کا لفظ استعمال کرتی تھیں تو ان کی نانی برا مان جاتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اماں ’یار‘ اور نانی ’یار‘ جیسے لفظ بار بار استعمال کرتی تھیں جس پر ان کی نانی کو غصہ آجاتا تھا۔

ماہرہ خان کے مطابق ایک دن ان کی نانی نے انہیں بلاکر ان سے ’یار‘ لفظ کا مطلب پوچھا اور ان سے دریافت کیا کہ انہیں مذکورہ لفظ کی معنی معلوم ہیں؟اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نانی کو نفی میں جواب دیا اور کہا کہ انہیں ’یار‘ لفظ کا مطلب معلوم نہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی نانی کو انگریزی کے لفظ ’شی‘ (She) سے بھی چڑ تھی اور وہ مذکورہ لفظ پر بھی انہیں ڈانٹتی تھیں۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کبھی نانی کو بولتی تھیں کہ (شی از کمنگ) تو اس پر انہیں غصہ آجاتا تھا اور کہتی تھی کہ اب ماں بھی ان کے لیے ’شی‘ بن گئی ہیں۔اداکارہ کے مطابق وہ عام طور پر ماں کے آنے کے وقت نانی کو بتاتی تھیں کہ شی از کمنگ، جس پر ان کی نانی کو برا لگتا تھا کہ وہ والدہ کو شی بول رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں