ُپی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا

ُپی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا

اسلام آباد: انسداددِہشتگردی عدالت نےتحریک انصاف میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احمد وقاص جنجوعہ کو اسلحہ بارود برآمدگی کیس میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اےٹی سی جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جنجوعہ کی جانب سے وکلاء ایمان مزاری، حادی علی عدالت پیش ہوئے، وکیل ایمان مزاری  نے مؤقف اپنایا20 جولائی رات 4 بجے احمد وقاص جنجوعہ کو اغوا کیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس مقرر تھا، مقدمے کا نہیں بتایا گیا،احمد وقاص کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا گیا۔

وکیل ہادی علی  نےکہا عدالت کو بھی اندھیرے میں رکھا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بازیابی کے کیس کے دوران احمد وقاص جنجوعہ کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا،مقدمہ اغوا ہونے کے دو دن بعد درج کیاگیا، دوران ریمانڈ سات دنوں میں کیا برآمدگی ہوئی؟ سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام تھا اور کیس اصل دہشت گردی کا بنا دیا گیا،ملزم ابھی تک مجرم ثابت نہیں ہوسکا اس لیے پولیس کے رحم و کرم پھر نہیں چھوڑا جاسکتا،کیس ڈسچارج کا ہے کیونکہ دو دن تک بندہ غائب رکھا گیا۔

وکیل ہادی علی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس پر جج طاہرعباس سِپرا نے کہالاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ملزم کا اسٹیٹس کیا تھا،میں اگر نظر ثانی منظور کرتا ہوں تو معاملہ واپس بھیج دوں گا یا خود جوڈیشل کردوں گا۔

پراسیکیوٹر نےکہاجس  ویڈیو یا آڈیو کا ذکر کیا جا رہا اس کو ٹیسٹ کے بغیر نہیں مانا جا سکتا،دوران تفتیش ٹی ٹی پی لنک کا نام بھی آیا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا  نےکہا سات دن کے ریمانڈ کے دوران کچھ ریکوری ہوئی یا کسی اور ملزم کو گرفتار کیا ہے،آپ کہہ رہے کہ ملزم کا کسی آرگنائزیشن سے رابطہ تھا ؟ شاپر کا رنگ ہی تبدیل کردیں ہمیشہ نیلا کیوں ہوتاہ؟منشیات کے کیسز میں ہمیشہ ایک ہی ایف آئی آر کیوں ہوتی ہے؟دہشتگردی کے کیسز میں بھی نام حذیفہ یا ابوبکر ہوتا ،بس دو ہی نام ہیں؟ان سات دنوں تفتیش میں کوئی جرم شامل ہوا ہے یا نہی۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے احمد وقاص جنجوعہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔