لاہور: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی.
تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری زبیر احمد کسانہ نے دفعہ 144 کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہےدرخواست میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے اور یہ موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا اور اس کا مقصد ایک سیاسی جماعت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے ہے.
درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے اور دفعہ 144 کے ذریعے اس آئینی حق کو سلب نہیں کیا جاسکتا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ دفعہ 144کا نوٹفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلہ تک دفعہ 144کا نفاذ معطل کیا جائے.