ملک بھر میں مون سون کا زوردار سپیل، بدھ تک بارشوں کی پیشگوئی

11:31 AM, 29 Jul, 2024

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں  بدھ تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 29 سے 31 جولائی کے دوران  ملک کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجا ب کے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم مالم جبہ میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور قلات میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ژوب میں درجہ حرارت 32، زیارت میں 28، سبی میں 45 تربت، نوکندی میں 44، جیونی میں 35 اور گوادر میں 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں