آئی پی پیز   کے ساتھ معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے : وفاقی وزیر

08:31 AM, 29 Jul, 2024

اسلام آباد:  وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا ہےکہ آئی پی پیز  کے ساتھ معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،  آئی پی پیز سے معاہدے یکطرفہ طور پر ختم کرکے ریکوڈک کی طرح 900 ملین ڈالر کے جرمانے ادا نہیں کرسکتے،صرف کیپیسٹی ادائیگیوں سے متعلق مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں پاور سیکٹر کو چینی قرضے کی ری پروفائلنگ اور چینی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے بھی بات کی ہے جس  سے ڈھائی روپے فی یونٹ کمی آسکتی ہے۔

انھوں نے کہا  پاور سیکٹر میں بلند شرح سود پر ساڑھے 8 ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے ہیں ان کی ری پروفائلنگ کرنا چاہتے ہیں، قرضوں کی ری پروفائلنگ سے جتنا فائدہ ہوگا صارفین کو پہنچائیں گے۔

مزیدخبریں