راوی، سندھ اور ستلج میں سیلاب ، انتظامیہ الرٹ، دفعہ 144 نافذ 

راوی، سندھ اور ستلج میں سیلاب ، انتظامیہ الرٹ، دفعہ 144 نافذ 

لاہور : مون سون بارشوں کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح  میں اضافہ   ہوگیا ہے۔  سیلاب کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر کے انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا  ۔

پی ڈی ایم اے  کے مطابق  معمول سے زیادہ بارشوں کےباعث  دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔   دریائے راوی پر ہیڈ بلوکی اور سدھنائی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔لاہور میں شاہدرہ سے 38 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔تونسہ اور گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پنجاب کے دریاؤں، ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔

مصنف کے بارے میں