وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل یواے ای جائیں گے

02:23 PM, 29 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل  متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔  ابوظہبی میں وزیر خارجہ یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پاک یو اے تعلقات، پر بات چیت ہوگی۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شیخ عبداللہ سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کے علاوہ شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت  بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو دبئی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مادام تساؤ میوزیم بھی جائیں گے جہاں حال ہی میں محترمہ بینظیر بھٹو کا مومی مجسمہ رکھا گیا ہے ۔ وہ نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔بلاول بھٹو اس موقع پر شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں