ایچ ای سی ترمیمی بل واپس لیا جائے : عرفان صدیقی کا حکومت سے مطالبہ

ایچ ای سی ترمیمی بل واپس لیا جائے : عرفان صدیقی کا حکومت سے مطالبہ

اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے مجوزہ ایچ ای سی ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں   ترمیمی بل ایچ ای سی کے اختیارات سلب کر کے اسے بیوروکریسی کا ماتحت اداری بنانے کے مترادف ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  ترمیمی بل اعلی تعلیم کے مقاصد اور مفادات کے سراسر خلاف ہے۔بطور چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔  

انہوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جوزہ ایچ ای سی ترمیمی بل واپس لیکر معاملہ آنے والے حکومت پر چھوڑ دیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں