پرویز خٹک کی جماعت میں شمولیت پر محمود خان پی ٹی آئی سے فارغ 

12:14 PM, 29 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا۔ پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر محمود خان کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق ارکان ولسن وزیر، اشتیاق اُرمڑ، اقبال وزیر، یعقوب شیخ اور شفیق آفریدی کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پرویز خٹک نے کہا تھا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔

مزیدخبریں