سیاست پر عوام نہیں استحصالی قوتوں کا قبضہ ہے، جسے بجلی مفت ملتی ہے وہ بجلی مہنگی کرتا ہے: شیخ رشید 

سیاست پر عوام نہیں استحصالی قوتوں کا قبضہ ہے، جسے بجلی مفت ملتی ہے وہ بجلی مہنگی کرتا ہے: شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج دس محرم الحرام ہے اہل وفا کا نام آج بھی زندہ ہے جنہوں نے گردنیں کٹوا دیں شہادتیں قبول کیں لیکن طاقتور کی بیت نہیں کی اور نہ ہی سر جھکایا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نسلی اور اصلی ہی قربانیاں دیتے ہیں مفاد پرست سیاسی ہتھیار پھینکنے میں پانچ منٹ نہیں لگاتے کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے پاس آٹا چینی کرائے اور بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں ۔ برادر یوسف شہباز صاحب  نےافتتاح کا جمعہ بازار لگا دیا ہے۔ وہ اتنے افتتاح کر رہے ہیں کہ ان کو یہ معلوم ہی نہیں  دس بارہ دن کا کھیل باقی ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کو سمجھ ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئیں گے ۔ پہ کام کب شروع ہوگا اور جھوٹ کی سیاست پروان چڑھ چکی ہے اگر عوام نے جرأت کا مظاہرہ کیا جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو دفن کیا تو پاکستان میں بہتری آئے گی۔ جیل قلفی والا اور پاپڑ والاجاتا ہے بڑا آدمی جیل سے اولاد بھی بناتا ہےاور کاروبار بھی چلاتا ہے اور سیاست کی دکان بھی چمکاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسے بجلی مفت ملتی ہے وہ بجلی کے نرخ بڑھاتا ہے ۔ پاکستان میں جن کے پاس وسائل ہیں وہی اسمبلیوں کی شکل دیکھتے ہیں۔ مسائل زدہ لوگ اسمبلی کے اندر داخل بھی نہیں ہو سکتے۔ پاکستان کی سیاست میں جمہور کا قبضہ نہیں بلکہ استحصالی طاقتوں کا قبضہ ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مجبوریت کا دوسرا نام ہے ایک گھنٹے میں 24 ارکان کی حاضری پر مشتمل اسمبلی 29 بل پاس کرے اور 85 اراکین پر مشتمل کابینہ ہو تو اس ملک کا اللّٰہ ہی حافظ ہے۔ 12 دن کی بات ہے جب نگران وزیراعظم کا نام آئے گا تو سب کچھ پتہ چل جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا نظام چل رہا ہے جس کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ نگران حکومت کون بنائے گا  الیکشن کب ہوں گے ہوں گے بھی یا نہیں ہوں گے وہ الیکشن کیا تبدیلی لائے گا جہاں اپنے سارے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز ختم کر دیئے اور اب پھر اپنوں کو بانٹا جا رہا ہے اور غریبوں کو ڈانٹا جا رہا ہے اگر الیکشن کا وقت آیا تو غریب ایسا فیصلہ دے گا کہ PDM کو دن میں تارے نظر  آ جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں