پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ ثابت ہوگئی ، نشان واپس لیا جاسکتا ہے، عمران خان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی: کنور دلشاد 

11:42 PM, 29 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ جو سٹوری آج فنانشل ٹائمز نے چھاپی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی الیکشن کمیشن کو یہ ہی بتایا تھا کہ اماراتی وزیر اور بھارتی شہریوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی ہے۔ یہ فنڈنگ 50 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ تو نہیں پتا کہ فیصلہ کیا آئے گا لیکن جو ثبوت موجود ہیں اور سکروٹنی کمیٹی نے جو رپورٹ دی ہے کہ اس کے مطابق جو فیصلہ بنتا ہے جو پیسے پی ٹی آئی نے غیر ملکی افراد سے لیے ہیں وہ ضبط ہوں گے ۔ ان کا نشان واپس لے لیا جائے گا اور پارٹی پر پابندی لگے گی۔ 

کنور دلشاد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے اور ان کے خلاف الیکشن کمیشن آئین کے تحت کرپٹ پریکٹس کی کارروائی کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سپریم کورٹ چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں