امریکا سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 

امریکا سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 
سورس: File

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ  ہوا ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور  دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی  تعلقات کے فروغ  کیلئے پر امید ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فریقین نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔کمانڈر یو ایس سینٹ کام نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

امریکی کمانڈر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔کمانڈر سینٹ کام نے  پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

مصنف کے بارے میں