سپیکر کا انتخاب، حمزہ شہباز کا عدالت جانے کا اعلان 

11:08 PM, 29 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :مسلم لیگ ن  نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں ووٹنگ کے طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ ہم عدالت جا رہے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب اور سبطین خان کے سپیکر منتخب ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کیے گئے ہیں تاکہ پتا چل سکے کہ ووٹ کس کو کاسٹ کیے گئے  تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کو ہفتے کو کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں