اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس فیصلہ سنانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پی پی اور ن لیگ کا بھی فنڈنگ کیس دیکھیں۔ عارف نقوی کے بارے میں کہا کہ انہوں نے مجھے فنڈز دیے جبکہ شریف برادران کو رشوت دی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے تو اپنی پارٹی کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا ہے پیپلزپارٹی نے امریکا میں سفارتخانے کے پیسے سے فنڈ لیے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت ان پارٹیوں کےکیسزبھی سامنےآنےچاہئیں۔
عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پرحملہ یہ لوگ پہلی مرتبہ نہیں کر رہے ایل ڈی اےمیں نوازشریف نے لوگوں کو پلاٹس دیئے تھے لاہورہائیکورٹ نےکیس سنناشروع کیاتونوازشریف نےججزکوپلاٹس دےدیئے سپریم کورٹ پرحملہ تاریخ کا حصہ ہے،انہوں نےڈنڈےلےکرعدالت پرچڑھائی کی جسٹس قیوم سےیہ کس طرح فیصلےکراتے تھے سب کومعلوم ہے میڈیا میں دیکھ لیں انہوں نےلوگوں کوخریدااوروہ آج ان کا دفاع کر رہے ہیں جن صحافیوں نےان کی کرپشن پرمضمون لکھے تھے آج ان کا دفاع کررہے ہیں.
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرمہنگائی ہمارےدورمیں بھی تھی لیکن ہم نےعوام کو ریلیف دیا نوازشریف 1999 میں جب گیا تو اس وقت ملک ڈیفالٹ کر رہا تھا، 2018میں نوازشریف گیاتوتاریخ کاسب سےبڑاخسارہ چھوڑ کر گیا کیامیں نےہی صرف کرپٹ لوگوں اورکرپشن کیخلاف ٹھیکہ لیا ہوا ہے؟ کیا اور لوگوں کی ذمہ داری نہیں جو ان کرپٹ لوگوں کومسلط ہونےدیا؟ آج جومعیشت تباہ ہو رہی ہےکوئی تواس کاذمہ دار ہو گا۔
عمران خان نے جلد از جلد عام انتخابات کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ الیکشن جتنی جلدی ہوں گے اتنے ملک کیلئے بہتر ہوں گے الیکشن ہارنےکاخوف ہےاس لیےیہ لوگ الیکشن نہیں چاہتے ملک کو بچانا ہے، معیشت بہترکرنی ہے تو الیکشن کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں اس وقت پاکستانیوں کیلئے مشکلات ہیں اور یہ بڑھتی جائیں گی یہ ٹولہ جب تک اقتدار میں رہےگا اپنی سیاست دفن کرتاجائےگا پاکستان کیلئے جتنی جلدی ممکن ہو سکے الیکشن ہونے چاہئیں۔