فنانشل ٹائمز کی رپورٹ نے عمران نیازی کا جھوٹ بے نقاب کردیا: وزیر اعظم 

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ نے عمران نیازی کا جھوٹ بے نقاب کردیا: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ نے عمران نیازی کا جھوٹ اور منافقت کو بے نقاب کردیا ہے۔ 

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے جس نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیئے ہیں۔ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔

مصنف کے بارے میں