اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سفارش پر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے حوالے سے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط تحریر کیا ہے۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ملک بھر کی ہائیکورٹس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پہ ہیں۔ میں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی تجویز دی ۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اکثریت نے پانچ جج صاحبان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کومسترد کیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کی طرف جاری کردہ اعلامیہ میں جوڈیشل کمیشن اجلاس کا مختلف نقطہ نظر پیش کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسی چیف جسٹس کی جانب سے نامزدگیوں کو نامنظور کرنے کی وجوہات بتا رہے تھے . جسٹس قاضی فائز عیسی کی رائے کے دوران ہی چیف جسٹس غیر معمولی اور غیر جمہوری عمل کرتے ہوئے کمیشن کا فیصلہ لکھو آئے بغیر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔