کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں کابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کو بنکر میں منتقل کردیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب بینڈ عامر ڈریگن اور پامیر زلمی کے درمیان میچ جاری تھا۔ حملہ کے وقت اقوام متحدہ کے اہلکار بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ شپیزا کرکٹ لیگ ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے جو 2013 میں افغان کرکٹ بورڈ نے شروع کی تھی ۔
یہ دھماکہ کابل میں گوردوارہ کارتے پروان کے گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے دو دن بعد ہوا ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔