لاہور: سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں اسمبلی کا وزیراعلیٰ ہوں جبکہ پرویز الہٰی عدالتی وزیر اعلیٰ ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے لیے جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے حمزہ شہباز نے کہا کہ جو اللہ کو منظور ہوا وہی ہوگا۔ ہمارے ارکان آج بھی اتنے ہی ہیں جتنے گزشتہ اجلاس میں تھے۔
قبل ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ آٹھ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین وسیم خان باروزئی کررہے ہیں۔ اسپیکر کے پی ٹی آئی امیدوار سبطین خان اور لیگی امیدوار سیف الملوک کھوکھر بھی ایوان میں موجود ہیں۔
سبطین خان اور سیف الملوک کھوکھر کے درمیان انتخاب کے لئے 2 پولنگ بوتھ بنا دیے گئے ہیں ۔رائے شماری خفیہ ہوگی ۔