اسلام آباد: نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں یہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہو گا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلیکس میں بھی اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں ہو گا جبکہ نئے اسلامی سال کے آغاز کا شرعی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
02:42 PM, 29 Jul, 2022