لاہور: غلام محمود ڈوگر کو ایک بار پھر کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور تعینات کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے غلام محمود ڈوگر کی بطور سی سی پی او لاہور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ غلام محمود ڈوگر پہلے بھی سی سی پی او لاہور رہ چکے ہیں اور اس وقت ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو پنجاب سے ریلیو کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں جنہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ارسال کیا۔
غلام محمد ڈوگر سی سی پی او لاہور تعینات
02:37 PM, 29 Jul, 2022