پنجاب کابینہ سے متعلق وزارتوں پر مشاورت شروع 

01:01 PM, 29 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پنجاب کابینہ سے متعلق وزارتوں پر مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ پنجاب کیلئے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق راجہ بشارت کو وزیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ پنجاب اور چوہدری ظہیرالدین کو صوبائی وزیر پر اسیکیوشنز بنائے جانے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں