تائیوان کے معاملے پر شی جن پنگ نے جو بائیڈن کو خبردار کر دیا

12:31 PM, 29 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا کے صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ ، تائیوان کے معاملے پر گفتگو ہوئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان گفتگو 2 گھنٹے تک جاری رہی ۔ دونوں رہنماؤں نے تائیوان کے معاملے پر جامع گفتگو کی ۔ شی جن پنگ نے اپنے ہم منصب کو تائیوان میں آگ سے نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ۔ چینی صدر نے کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ اُس میں ہی جل کر راکھ ہوجاتے ہیں ۔

جو بائیڈن نے شی جن پنگ سے کہا کہ امریکا تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی ۔

یاد رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک الگ ریاست سمجھتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آرہا ہے ۔

مزیدخبریں