اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’فنڈنگ کیس میں ہمارا موقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہئے۔ فنڈنگ کے قانون کا مقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے۔ تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔‘
فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے ،فنڈنگ کے قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے تحریک انصاف نے 40ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیں ہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 29, 2022
ایک اور ٹویٹ میں نہوں نے لکھا ’ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں، اسی طرح پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے، ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آیا رہا؟‘
اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں،اسی طرح پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آ رہا؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 29, 2022