لاہور ( جنرل نیوز رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی ملاقات، وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہاوسنگ اپارٹمنٹس ایل ڈی اے سٹی کےباقی دو ہزار درخواستوں کی بیلٹنگ کی،لاہور میں جاری میگا پراجیکٹس شروع کرنے اور ایل ڈی اے میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ایس ایم عمران کو کاردگی کو بھی سراہا۔
تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اس موقع پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اپارٹمنٹس ایل ڈی اے سٹی کے باقی دوہزار درخواستوں کی بیلٹنگ کی، اس سکیم کے تحت پہلے ہی دو ہزار اپارٹمنٹس سرکاری ملازمین کی بیلٹنگ کی جا چکی ہے اور اب نیفڈا کی جانب سے دو سال پہلے اڑھائی سو روپے کے عوض جمع کی گئی درخواستوں کی بیلٹنگ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کی۔
ان دو ہزار شہریوں کی بنکوں سے سکریننگ مکمل ہوچکی ہے اور ان کو آئندہ دو ہفتوں تک لیٹر آف کنفرمنٹ دے دئیے جائیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں عوام سہولیات میں بہتر ی اور لاہور شہر میں میگا پراجیکٹس شروع کرنے پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی خدمات کو بے حد سراہا ۔