پروڈیوسر رتن جین شلپا شیٹی کی حمایت میں سامنے آ گئے

10:00 PM, 29 Jul, 2021

ممبئی: شلپا شیٹی کو آجکل مختلف قسم کی مشکلات اور الزامات کا سامنا ہے وہیں اب بعض افراد ان کی حمایت میں بھی سامنے آ گئے ہیں۔

اس حوالے سے فلم ہنگامہ ٹو کے پروڈیوسر رتن جین کا کہنا ہے کہ جتنا وہ شلپا کو جانتے ہیں اس کے مطابق وہ اس قسم کے کارروبار میں ملوث نہیں ہو سکتیں جس میں  اس وقت ان کے شوہر گرفتار ہیں۔

رتن جین اور شلپا شیٹی ہنگامہ ٹو سے  قبل دھڑکن اور ہتھیار میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں پروڈیوسر رتن جین نے مزید کہا کہ انھیں یقینی طور پر تو یہ معلوم نہیں کہ شلپا کو اپنے شوہر راج کندرا کے کارروبار کے بارے میں کتنی معلومات تھیں لیکن جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ اگر راج کندرا ان سے کسی ایسے کارروبار میں ملوث ہونے کو کہتے تو شلپا کبھی بھی ایسا نہیں کرتیں۔

خیال رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو اس ماہ کے اوائل میں فحش فلمیں پروڈیوس کرنے اور ان کی ایپس پر اسٹریمنگ کے الزام میں ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں