اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدہ سے استفی دے دیا۔
نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے استفی وزیراعظم آفس بھیج دیا۔ ۔ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ہیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے تاحال عشرت حسین کا استعفی منظور نہیں کیا۔
خیال رہے کہ یہ بھی خبریں گردش بھی کر رہی ہیں کہ وزیراعظم آفس میں ایک بااثر شخصیت کے ساتھ اختلافات کے باعث استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پیش رفت سے مطمئن نہیں۔
وزیراعظم آفس نے ڈاکٹر عشرت کو کارکردگی بہتر کرنے کے لیے پیغام بھیجا۔ ڈاکٹر عشرت حسین اس صورتحال سے دلبرداشتہ ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔