پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت
کیپشن: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت
سورس: فائل فوٹو

پشاور: مہنگائی کے ستائے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں ایف آر لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت کر لیے گئے۔

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئی دریافت سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس 945 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔ کاواگڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے نئے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اوجی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت ذخائر سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی۔