افغانستان میں سیلابی صورتحال سے حالات بگڑ گئے ،60 کے قریب افراد جاں بحق 

07:57 PM, 29 Jul, 2021

کابل :افغانستان میں جہاں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان شدید لڑائیاں جاری ہیں وہیں بارشوں کے بعد افغانستان کے متعدد صوبوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اب تک 60 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں .

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ نورستان کے ضلع کمدیش میں  تیز بارشوں کے بعد  سیلاب آگیا جس سے لوگ جان کی بازی ہار گئے ۔

 مقامی حکام کے مطابق  لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، اب تک مختلف حادثات میں 60 کے قریب افراد جا ں بحق اور 150 سے زائد افراد لاپتہ ہو چکے ہیں ۔

نورستان کے صوبائی کونسل کے سربراہ سعید اللہ نورستانی کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات سیلاب کی وجہ سے 40 افراد ہلاک ہوئے ،انہوں نے مزید کہا کہ150 افراد تاحال لاپتا ہیں اور 80 کے قریب مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں