بادشاہی مسجد کے معاملے پر مولانا عبد الخبیرآزاد وزیر اعظم کے سامنے ڈٹ گئے 

07:44 PM, 29 Jul, 2021

لاہور :وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بادشاہی مسجد کا کنڑول محکمہ اوقاف سے واپس لے کر والڈ سٹی کو دینے کے احکامات مولاانا عبد الخبیر آزاد نے ماننے سے انکار کر دیا ۔

بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا ہے مسجد کسی اور ادارے کے حوالے نہیں کرینگے لہذا حکومت ایسے معاملات میں دخل انداز ی نہ کر ے ،انہوں نے کہا  والڈ سٹی اتھارٹی کی پرانی خواہش ہے کہ وہ بادشاہی مسجد پر قبضہ کرے لیکن ہم مسجد ایسے ہاتھوں میں نہیں دیں گے جو کل کو اس کا غلط استعمال کریں۔

خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے وزيراعظم کی ہدایت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسجد کا کنٹرول کسی اور کو نہیں لینے دیں گے ۔

مزیدخبریں