اسلام آباد : پاکستان کی بیڈ منٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے پٹھانوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ، جولائی22 کو ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں انہوں نے اپنے مخالفین پر سخت تنقید کی اور انہیں’پٹھان‘ کہا۔
ماہ نورشہزاد نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا’لوگوں نے میری تعریف کی ، لیکن کچھ بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو مکمل طور پر پٹھان ہیں۔ میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہوں ، لیکن ہمارے باقی پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی میری ترقی سے بہت زیادہ جل رہے ہیں۔ یہ اس طرح ہے کہ آپ نہ تو خود کچھ حاصل کرتے ہیں ، اور نہ ہی آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور حاصل کرے۔
سوشل میڈیا صارفین نے24 سالہ کھلاڑی کے بیان پر سخت مذمت کی۔ سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل پر ماہ نور نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔
Yesterday I apologised on my social media platforms formally as it was not possible to record a message.
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) July 28, 2021
Therefore, I recorded a video message as an apology to those who got hurt from my words.
Kindly watch the video and I hope the video will clear the misunderstandings! pic.twitter.com/iCZE5xUrzx
بیڈمنٹن کھلاڑی نے کہا ’میں اپنے تمام پشتون بھائیوں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہوں کیوں کہ آپ کو میری باتوں سے تکلیف پہنچی ہے۔ تمام پاکستانی میرے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ میں جس مقام پر پہنچی وہ میرے مداحوں کی وجہ سے ہے۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ بھی مجھے سمجھیں۔ ہمارے کچھ بڑے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو معلوم ہوا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی تو انہوں نے اخبارات میں میرے خلاف منفی خبریں دیں۔