فیس بک نے رواں سال کے آخر تک سمارٹ عینک متعارف کرانے کااعلان کردیا

07:20 PM, 29 Jul, 2021

لندن : فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صارفین کا انتظار ختم کرتے ہوئے انہیں سمارٹ عینک متعارف کروائے جانے کی خوشخبری سنادی ہے۔ 

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مارک زکر برگ نے صارفین کو یہ بتایا کہ فیس بک کی اگلی پراڈکٹ  ‘‘ رے بین’’ کی اسمارٹ عینک ہوگی جو کہ EssilorLuxottica   کارپوریشن کے اشتراک سے لانچ کروائی جائے گی۔ 

زکر برگ کے مطابق یہ عینک عام عینکوں کی طرح ہی دکھائی دے گی تاہم یہ عینک کب لانچ ہوگی اور کس طرح کام کرے گی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن امید کی جا رہی ہے کہ رواں برس کے اختتام تک یہ صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

 فیس بک کی اسمارٹ عینک پہننے پر صارف کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک پر مشتمل ڈسپلے نمایاں ہوگا۔ صارف ان سے کالز کرسکے گا۔ اس کے علاوہ اپنی موجودہ جگہ کو لائیو اسٹریم اور دیگر بہت کچھ کرسکے گا۔ یہ اسمارٹ عینک اسمارٹ فون کی جگہ لینے کی اہل ہوگی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ برس برازیل کے کمپیوٹر سائنسدان بیوگو برا کی جانب سے اسمارٹ عینک کا  ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ کس طرح بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔ 

مزیدخبریں