نئی دہلی :بھارتی دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کر دی ،امریکہ نے مودی حکومت کو جمہوریت کمزور بنانے سے بھی خبردار کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مودی سرکار کے اقلیتوں اور خاص طور پر پر مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی پربھارت کو وارننگ جاری کر دی ،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہمارا ماننا ہے کہ ہر فرد اپنی حکومت میں آزادانہ آواز اٹھانے کا حقدار ہے، ان افراد کے ساتھ احترام کا برتاؤ کیا جائے چاہے وہ کوئی بھی ہوں، بلنکن نے مودی حکومت کو جمہوریت کمزور بنانے سے بھی خبردار کیا۔
بلنکن نے بھارتی سول سائٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ مودی حکومت پر انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت، بین الاقوامی آزادیوں کو درپیش عالمی خطرات کے دور میں ہمیں جمہوری تنزلی کا سامنا ہے۔