افغانستان سے پاکستانی سفیر کی واپسی پر دفترخارجہ نے خاموشی توڑ دی 

Pakistan Foreign Office,Zahid Hafeez Ch,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

اسلام آباد :افغانستان سے پاکستانی سفیر کی واپسی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا پاکستان نے افغانستان سے سفیر کو واپس نہیں بلایا نہ ایسا کوئی ارادہ ہے ،افغانستان کے بعض عناصر جن کی کوئی حیثیت نہیں ان کے منفی بیانات سنجیدہ نہیں لیتے ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو کسی سطح پر کم نہیں کر رہا ،انہوں نے کہا افغانستان کے بعض عناصر ایسے ہیں جو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہمارے لیے ایسے تمام عناصر کی کوئی حیثیت نہیں ،ہم دنیا پر واضح کر چکے کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ۔

زاہد حفیظ چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان سے سفیر کو واپس نہیں بلایا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے ،دوسری طرف جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دشمن ممالک کی طرف سے سائبر حملوں کے توڑ کیلئے سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے پر کام تیز کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا اتھارٹی کو نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے جوڑ دیا جائے گا ،اس طرح اجتماعی کوشش سے سائبر حملوں کا توڑ کیا جا سکے گا ۔