اسلام آباد کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کر دیا 

05:34 PM, 29 Jul, 2021

اسلام آباد کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور چترال میں بھی برفانی جھیل کی وجہ سے خطرناک سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے حالیہ برسات میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے کئی شہروں میں تباہی مچا رکھی ہےجس کی وجہ سے جانی ،مالی نقصان کیساتھ ساتھ متعدد مویشی بھی بہہ گئے ۔

انہوں نے کہا طوفانی بارشوں کی وجہ سے چلاس میں دریائے سندھ اور ندی نالے بپھر گئے ہیں ،جس کی وجہ سے ایک بچی اور مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ،سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند اور مکین پھنس کر رہ گئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا پانی محفوظ کرنے کیلئے مناسب منصوبہ بندی نہیں، طوفانی بارشوں سے شہری آبادیاں ایک بار پھر سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  چلاس، اپرکوہستان، غذر، شاہ کوٹ اور عیسیٰ خیل میں سیلابی پانی داخل ہونے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہونے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں