اسلام آباد کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور چترال میں بھی برفانی جھیل کی وجہ سے خطرناک سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
Local communities are advised to remain alert and concerned authorities to take precautionary measures.
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) July 29, 2021
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے حالیہ برسات میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے کئی شہروں میں تباہی مچا رکھی ہےجس کی وجہ سے جانی ،مالی نقصان کیساتھ ساتھ متعدد مویشی بھی بہہ گئے ۔
انہوں نے کہا طوفانی بارشوں کی وجہ سے چلاس میں دریائے سندھ اور ندی نالے بپھر گئے ہیں ،جس کی وجہ سے ایک بچی اور مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ،سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند اور مکین پھنس کر رہ گئے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا پانی محفوظ کرنے کیلئے مناسب منصوبہ بندی نہیں، طوفانی بارشوں سے شہری آبادیاں ایک بار پھر سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چلاس، اپرکوہستان، غذر، شاہ کوٹ اور عیسیٰ خیل میں سیلابی پانی داخل ہونے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہونے کا امکان ہے ۔