کولمبیا میں حکومت مخالف احتجاج زور پکڑنے لگا

05:34 PM, 29 Jul, 2021

بگوٹا :  کولمبیا میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، دارالحکومت بگوٹا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران کولمبیا کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا ۔

اس موقع پر نوجوانوں نے پتھراؤ کیا اور حکومتی اہلکاروں پر پٹرول بم پھینکے ۔

یاد رہے کہ حکومت کے خلاف کئی ماہ سے ٹیکس پالیسی ، بدعنوانی اور صحت کی ناکافی  سہولیات کے خلاف مزدور سراپا احتجاج ہیں ۔ 

مزیدخبریں