لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان نے گورنمنٹ گریجوایٹ اپوا کالج کا دورہ کیا۔
نیو نیوز کے مطابق بیگم صوفیہ عثمان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا اور ربن کاٹ کر گرلز کالجز میں ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان کی گورنمنٹ گریجوایٹ اپوا کالج آمد: اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا
— . (@CMPunjabPK) July 29, 2021
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان نے ربن کاٹ کر گرلز کالجز میں ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ pic.twitter.com/YqYQQcvjEY
بیگم صوفیہ عثمان نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں - طلبہ کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لے کر قومی ذمہ داری نبھانی چاہیے - ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی بقا کے لئے شجر کاری کی اہمت مسلمہ ہے۔
بیگم صوفیہ عثمان نے کالج ایڈیٹوریم میں سٹاف کے ساتھ کیک بھی کاٹا ۔ پرنسپل گورنمنٹ اپوا کالج نائمہ خورشید، ڈائریکٹر کالجز اور کالج کی اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔