برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کیلئے چھتری کھولنا چیلنج بن گیا ,ویڈیو وائرل

United Kingdom,UK PM,Boris Johnson,

برمنگھم:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ایک تقریب میں شہزادہ چارلس کیساتھ موجود تھے ،جہاں بارش آنے پر برطانوی وزیر اعظم کیلئے چھتری کو سنبھالنا چیلنج بن گیا ۔

برطانوی میڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن بارش سے بچنے کیلئے جب چھتری کے استعمال کیلئے اُسے کھولتے ہیں تو پہلے وہ چھتری اوپن نہیں ہوتی جس کیلئے بورس جانسن خوب تگ و دو کرتے ہیں اور جب وہ چھتری کھولنے میں کامیاب ہو تے ہیں تو تیز ہوا کی وجہ سے چھتری کا رُخ ہی اوپر کی طرف ہو جاتا ہے ،بورس جانسن کی ان حرکات کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود شہزادہ چارلس بھی اپنی ہنسی پر کنٹرول نہیں رکھ سکے ۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی چھتری کیساتھ کی گئی شرارتیں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیں جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔