آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ وزیر اعظم نے 4 امیدواروں کے انٹرویو کرلیے ،جلد اعلان ہوگا

04:43 PM, 29 Jul, 2021

 اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر  میں حکومت سازی کے حوالے سے اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے 4 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ ،پندرہ منٹ کی ملاقات کی ۔ ملاقاتوں میں علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے  امیدواروں سے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم و ترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن دریافت کیا۔ چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیر سے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے عمران خان مزید مشاورت کریں گے جس کے بعد وزیراعظم اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا اعلان کیا جائےگا۔ 

مزیدخبریں