افغان طالبان نے بالآخر ’’کرزئی محل ‘‘پر قبضہ کر لیا 

04:32 PM, 29 Jul, 2021

اسلام آباد:افغان طالبان نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بالآخر ’’کرزئی محل‘‘پر قبضہ کر لیا ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے کرزئی محل کیساتھ ساتھ دیگر کئی عمارتوں پر بھی قبضہ کر لیا ۔

افغانستان میں افغان طالبان کے بڑھتے اثر ورسوخ کے پیش نظر افغان سکیورٹی فورسز نےہتھیار ڈالنے شروع کر دئیے ہیں یہ ہی وجہ ہے جو افغان طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے قندھارمیں ’’کرزئی محل ‘‘پر بھی قبضہ کر لیا ہے ،رپورٹ کے مطابق محل سابق افغان صدر حامد کرزئی کے کزن حشمت خلیل کرزئی کی ملکیت ہے،طالبان نےکرزئی محل کیساتھ دیگرکئی عمارتوں پر بھی قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

دوسری طرف امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر افغان طالبان نے عوام کے حقوق کا احترام نہ کیا تو افغانستان مستقبل قریب میں تنہا رہ جائے گا ،ادھر طالبان نے کرزئی محل پر قبضے کیساتھ دیگر کئی علاقوں میں حملہ کر کے کئی عمارتوں پر قبضہ کر لیا ،ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگیانی کے بیشتر علاقوں میں حملے کیے اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے ۔

مزیدخبریں