کویت سٹی : حکومت نے فضائی مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کردیں ،
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کویت میں فضائی مسافروں سے متعلق نئے اقدامات یکم اگست سے نافذ ہوں گے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ ویکسین لگوانے والے کویتی شہری یا مقیم غیرملکی پی سی آر فیس سے مستثنیٰ ہوں گے، پی سی آر فیس “کویت مسافر” ایپ کے ذریعے بیس دینار مقرر ہے۔
کویتی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ کویت میں پی سی آر ان مسافروں کا کیا جاتا ہے جو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی نہیں کرنا چاہتے۔ اگر پی سی آر رپورٹ کلیئر آئے تو ایسی صورت میں اسے ہاؤس آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔
محکمہ شہری ہوا بازی کی ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والے کسی بھی کویتی شہری کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔