نیویارک : کولمبین میوزک سٹار شکیرا نے اپنے بچوں کو موسیقی سننے سے منع کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیرا نے اپنے بچوں ملان اور ساشا کو گھر پر والدہ کا میوزک سننے سے منع کردیا ہے۔ شکیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ان کی موسیقی گھر میں بجانے کی اجازت نہیں دیتیں اور خود بھی اسے ان کے سامنے سننے سے بچتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے میرے بچے عام حالات میں رہیں۔
شکیرا نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے شوہر اسپینش فٹبال جیرارڈ پائک نامور شخصیت ہیں، لیکن پھر بھی وہ چاہتی ہیں کہ بچے سادہ زندگی بسر کریں او ر ایسا کرنے کے لئے مجھ سے جو کچھ ہوسکا میں کروں گی ۔